ترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ناصر حسین شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Provincial Minister Nasir Hussain chaired an important meeting in his office

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :صوبائی وزیراطلاعات ، بلدیات و جنگلی حیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اربن فارسٹری جس کے تحت لیاری ندی کے دونوں کناروں پر دنیا کا سب سے بڑا شہری جنگلات بنایا جارہا ہے جبکہ شہید بینظیر بھٹو پارک کی بحالی کے منصوبے جو کہ انتہائی اہمیت کے حامل اور چیئر مین بلاول بھٹو کے وژن اور خصوصی دلچسپی کے تحت ہے،ہر صورت میں مکمل کیا جائے گا اور ان کی تکمیل کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں تمام متعلقہ افسران واداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کی صدارت کے موقع پر کیا اس موقع پر سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ ،سیکریٹری جنگلات رحیم سومرو،ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ،ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمان کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں کے افسران ونمائندے بھی موجود تھے ۔

وزیر بلدیات واطلاعات نے منصوبوں میں سست روی پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی جلد از جلد تکمیل کی راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ،غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

ہم ہر صورت میں چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور احکامات کی تعمیل کریں گے کیونکہ یہ کراچی شہر کی خوبصورتی اور عوام کے لئے تفریح کا باعث ہونے کے ساتھ ساتھ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور ماحولیاتی وفضائی آلودگی کو کم کرنے کے سلسلے میں بھی انتہائی اہمیت کے حامل منصوبے ہیں۔

مزید پڑھیں:المناک سانحہ گلبہار نے ایک ہی خاندان کے 9 چراغ بجھادیئے

سید ناصر حسین شاہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ شہید بینظیر بھٹو پارک کے لئے منظور شدہ آر او پلانٹ کو جلد از جلد فعال کیا جائے۔

انہوں نے افسران کو کہا کہ دونوں منصوبوں کے حوالے سے جس قسم کی سپورٹ چاہیے وہ فراہم کریں گے مگر منصوبوں میں تاخیر ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ پارک میں عوام کی تفریح کے سلسلے میں ایونٹ ایریا بھی بنایا جائے ۔

سپریم کورٹ کے احکامات کا خاص خیال رکھتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ پارک میں پہلے سے تعمیر شدہ ہال میں شہید بینظیر بھٹو کی آرٹ گیلری بنائی جائے۔

عوام اور پارک کی حفاظت کے سلسلے میں پارک میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں ، ساحل سے متصل جو زمین قابضین سے خالی کرائی گئی ہے وہاں مینگروز لگائے جائیں ۔

Related Posts