بجلی اور گیس کے بلوں پر ریلیف پر وفاق کا اعتراض افسوسناک ہے، امتیاز شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Provincial Minister Imtiaz Ahmad Sheikh criticizes federal government

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سندھ حکومت کے ریلیف پیکیج پر مشتمل صوبائی آرڈیننس کے مسودے پر وفاقی حکومت کے وزارت توانائی کے اعتراض پر صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے وفاقی وزارت توانائی کو جواب دیدیا۔

صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020 عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تجویز کیا ہے، بجلی اور گیس کے بلوں پر صوبائی حکومت کے ریلیف پر وفاق کا اعتراض افسوس ناک ہے ۔

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس وقت عوام شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں،حکومت سندھ عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کررہی ہے،حکومت سندھ کا ریلیف صرف پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے لیے نہیں عوام کے لئے ہے۔

مزید پڑھیں: عامر خان کی معروف شخصیات سے کورونا کیخلاف جنگ کاحصہ بننے کی اپیل

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ بلاتفریق رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ وفاقی حکومت نہ خود کچھ کرنا چاہتی ہے نہ دوسرے صوبوں کو کرنے دے رہی ہے۔

یہ وقت سیاست کا نہیں،انہوں نے دعوت دی کہ آئیں سب مل کر مشکل گھڑی میں عوام کی خدمت کریں ،ہم عوام میں سے ہیں اور عوام میں ہی رہیں گے۔

Related Posts