پاک فضائیہ کے 3 ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فضائیہ کے 3 ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی
پاک فضائیہ کے 3 ایئر آفیسرز کی ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فضائیہ کے 3 ایئر آفیسرز کو ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی.ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والوں میں ایئر وائس مارشل عمران سیف، ایئر وائس مارشل حسین احمد صدیقی اور ایئر وائس مارشل زعیم افضل شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایئر وائس مارشل  عمران سیف نے جون 1990 میں پاک فضائیہ کی ایئر ڈیفنس برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران آپ نے ایئر ڈیفنس اسکواڈرن اور آپریشنل ونگ کی کمانڈ کی۔ آپ نے سیکٹر کمانڈر ساؤتھ سیکٹر اور ایئر  ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (ائیر ڈیفینس) کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

ایئر وائس مارشل حسین احمد صدیقی نے دسمبر 1991 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور ایئر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل میں ڈپٹی کمانڈنٹ بھی تعینات رہے۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔       

ایئر وائس مارشل زعیم افضل نے دسمبر 1991 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فائٹر اسکواڈرن، کمبیٹ کمانڈرز اسکول اور آپریشنل بیس کی کمانڈ کی۔ انہوں نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں JF-17 پراجیکٹ کے ڈپٹی چیف پراجیکٹ ڈائیریکٹر (آپریشنز) کےطور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : یونس خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں کیوں جدا کرلیں؟

Related Posts