کامران اکمل کا پاکستانی کھلاڑیوں پر انفرادی ریکارڈز کو ترجیح دینے کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کامران اکمل
(فوٹو: دی کرنٹ)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے پاکستانی کھلاڑیوں پر انفرادی ریکارڈز کو ترجیح دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ ٹیم انتظامیہ اس کی نشاندہی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے آئر لینڈ کے خلاف 3 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹس سے شکست کھائی جو آئرلینڈ کی پہلی تاریخی فتح ہے۔

گفتگو کے دوران کامران اکمل نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ذاتی اہداف کو ترجیحی دیتے ہیں، نقصان ٹیم کو اٹھانا پڑتا ہے۔ ٹیم انتظامیہ جلد اس کی نشاندہی کرتی نظر آئے گی۔ نتائج اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

سابق وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اگر ٹیم کے بارے میں نہ سوچا تو مسلسل شکست ہوتی رہے گی۔ خیال رہے کہ آئرلینڈ کے ہاتھوں ٹی 20 سیریز میں تاریخی شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شکست کی وجہ خراب بولنگ کو قرار دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے خراب بولنگ اور خراب فیلڈنگ کی اور ابتدائی 6 اوورز میں قومی ٹیم اچھی شروعات نہیں کرسکی، جس کی وجہ سے ہمیں آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں ہم نے اپنے ذہن میں 190 کا ہدف رکھا ہوا تھا۔

Related Posts