وزیر اعظم ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لیے گلگت کے دورے پر روانہ ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لیے گلگت کے دورے پر روانہ ہو گئے
وزیر اعظم ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لیے گلگت کے دورے پر روانہ ہو گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم  پاکستان عمران خان آج ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے لیے گلگت کے مختصر دورے پر روانہ ہو گئے ہیں جہاں حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان میں وزیر اعظم عمران خان آزادی پریڈ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شریک ہو رہے ہیں جہاں پریڈ کی رنگارنگ تقریبات منعقد ہوں گی اور جوان اپنے  کمالِ فن اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تیز گام حادثے کی تحقیقات جاری، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج

وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان میں یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائیں گے اور قوم کے شہیدوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔

صوبائی حکومتِ گلگت بلتستان نے وزیر اعظم عمران خان کی آمد پر ان کے  استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جبکہ ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم  گورنر اور وزیر اعلیٰ سمیت صوبائی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

عمران خان ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے بھی خطاب کریں گے جس کے دوران اپوزیشن کے آزادی مارچ، حکومتی منصوبوں اور دیگر اہم قومی و بین الاقوامی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے  مذہبی فرائض کی انجام دہی کے لیے بھارت سے کرتارپور آنے والی سکھ برادری کے لیے 2 شرائط ختم کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے بھارت سے کرتارپور آنے والے سکھوں کے لیے 2 پابندیوں کو ختم کردیا جبکہ ان میں سے ایک یہ ہے کہ انہیں کسی پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے کرتار پور آنے والی سکھ برادری کے لیے 2 شرائط ختم کردیں

Related Posts