بلین ٹری سونامی، ملک بھر میں 1.81ارب پودے لگائے جاچکے ہیں۔صدرِ مملکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلین ٹری سونامی، ملک بھر میں 1.81ارب پودے لگائے جاچکے ہیں۔صدرِ مملکت
بلین ٹری سونامی، ملک بھر میں 1.81ارب پودے لگائے جاچکے ہیں۔صدرِ مملکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جون تک دس ارب سونامی منصوبے کے تحت 1.81 ارب پودے لگائے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی مون سون شجرکاری مہم کے آغاز پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور عالمی درجۂ حرارت میں اضافہ دنیا کے مختلف حصوں میں گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا باعث بن رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب حکومت کا اسکول کالجوں میں ہزاروں اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

قوم کے نام پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان کا ماحولیاتی نظام بھی موسمیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ اور جنگلات کی کٹائی کی وجہ سے خطرات سے دوچار ہے۔ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پاکستان میں دس ارب ٹری سونامی پر کام جاری ہے۔

پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دس ارب ٹری سونامی ملکی تاریخ کا سب سے بڑا شجر کاری منصوبہ ہے جس کے تحت رواں برس جون تک 1.81 ارب پودے لگائے جاچکے ہیں۔ ایوانِ صدر کے احاطے میں گزشتہ برس شجرکاری مہم کے تحت 10 ہزار پودے لگائے گئے۔

Image

صدرِ مملکت نے کہا کہ ایوانِ صدر میں رواں برس شجر کاری مہم کے تحت مزید پودے لگائے جارہے ہیں۔ گرین پریزیڈنسی منصوبے کے تحت 1.5 ایکڑ رقبے پر میا واکی جنگل بھی لگایا گیا۔ قوم سے درخواست ہے کہ رہائشی علاقوں، بازاروں اور صنعتی علاقوں کے نزدیک زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔ 

 

Related Posts