صدرِ مملکت کی چینی ہم منصب سے ملاقات: کورونا وائرس پر سیر حاصل گفتگو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت کی چینی ہم منصب سے ملاقات: کورونا وائرس پر سیر حاصل گفتگو
صدرِ مملکت کی چینی ہم منصب سے ملاقات: کورونا وائرس پر سیر حاصل گفتگو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہمسایہ ملک چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی ہم منصب ژی جن پنگ سے ملاقات کی جس کے دوران کورونا وائرس سمیت دیگر اہم بین الاقوامی امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اِس حوالے سے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صدرِ چین ژی جن پنگ نے دورے کے لیے انہیں خصوصی دعوت دی تھی۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ میرا دورۂ چین دباؤ سے بھرپور اوقات میں چینی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ہے جبکہ انہوں نے کورونا وائرس جیسی وبا کا سامنا کیا۔

کورونا وائرس جیسی وبا کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین نے وہان میں موجود ہمارے طلباء کا بھی خیال رکھا۔

وائرس کی وبا کی پاکستان آمد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ دورۂ چین کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دورۂ چین کے دوران صدرِ مملکت نے پاک چین دوستی اور ہر اہم موقعے پر ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی درخشاں روایت کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی دو روز قبل ہمسایہ ملک چین کے 2 روزہ سرکاری دورے کے لیے روانہ ہوئے ۔انہیں دورۂ چین کی دعوت ہم منصب ژی جن پنگ نے دی۔ 

دو روزہ سرکاری دورۂ چین کے دوران صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ ایک وفد بھی روانہ ہوا جس کے ساتھ صدرِ مملکت نے  چینی ہم منصب ژی جن پنگ اور چینی قیادت کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ 

مزید پڑھیں: صدرِ مملکت  چین کے 2 روزہ دورے کے لیے روانہ

Related Posts