صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی چین کے 2 روزہ دورے کے لیے آج روانہ ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی چین کے 2 روزہ دورے کے لیے آج روانہ ہوں گے
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی چین کے 2 روزہ دورے کے لیے آج روانہ ہوں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج ہمسایہ ملک چین کے 2 روزہ سرکاری دورے کے لیے روانہ ہوں گے۔انہیں دورۂ چین کی دعوت ہم منصب ژی جن پنگ نے دی ہے۔

دو روزہ سرکاری دورۂ چین کے دوران صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ ایک وفد بھی ہوگا جس کے ساتھ صدرِ مملکت چینی ہم منصب ژی جن پنگ اور چینی قیادت کے دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

صدرِ مملکت کا دورۂ چین پاک چین دوستی کی سمت ایک اور اہم قدم ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے یہ دورہ خاص اہمیت رکھتا ہے۔

دورے کے دوران متعدد ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار چین کے دورے پر جائیں گے جبکہ چینی عوام کورونا وائرس کی مصیبت کا سامنا کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظر صدر ڈاکٹر عارف علوی چینی شہریوں کو پاکستانی عوام کی طرف سے بھرپور حمایت اور یکجہتی کا پیغام دیں گے جبکہ وائرس کی یہ وبا پاکستان میں بھی پہنچ چکی ہے۔

پاک چین دوستی کے پیش نظر دونوں ممالک وائرس پر قابو پانے کے لیے متحرک ہیں۔ چین نے پاکستان کے ساتھ وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے تکنیکی اور فنی تعاون بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  ہمسایہ ملک چین نے کورونا وائرس اور ٹڈی دل حملوں کے خلاف  پاکستان کو مدد بھیجتے ہوئے کہا کہ ہم دوست ملک پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر6 روز قبل  اپنے پیغام میں چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا کہ ٹڈی دل حملوں اور کورونا وائرس کے خلاف ہم پاکستان کی امداد جاری رکھیں گے جبکہ ہم نے پاکستان میں ماہرین بھیجے ہیں۔

مزید پڑھیں: چین نے کورونا وائرس  کے خلاف پاکستان کو امداد بھیج دی

Related Posts