پیپلز پارٹی کی بینظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب کے حوالے سے تیاریاں جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Benazir Bhutto's murder case will be heard on March 24

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کی27دسمبر کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کی تقریب کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں‘ تمام صوبائی رہنما اپنے اپنے صوبے سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دے رہے ہیں ۔

برسی کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی اور لوکل کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں تھی جو اپنی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں، پیپلز پارٹی یوم تاسیس کا جلسہ آزاد کشمیر مظفر آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بعد اب بینظر بھٹو کی برسی کے حوالے سے تقریب لیاقت باغ میں منعقد کر رہی ہے ۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محترمہ بینظر بھٹو شہید کی برسی کے تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی کمیٹی کی منظوری دی تھی جس میں سید یوسف رضا گیلانی،نیئر بخاری،راجہ پرویز اشرف،سید قائم علی شاہ ،سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر ،چوہدری یاسین،سید مہدی شاہ ،نجم دین خان اور سینیٹر صابر بلوچ شامل تھے۔

مزید پڑھیں:سازشی بینظیر کا نام مٹانے اور ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

یہ کمیٹی 27دسمبر کو محترمہ بینظر بھٹو شہید کے یوم شہادت واقعہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونیوالی تقریب کے حوالے سے پورے ملک سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیدار،کارکن اور ہمدردوں کو شرکت کی دعوت دے گی اور تقریب کی تیاریوں کے حوالے سے تمام انتظامات کا جائزہ لے گی ۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے سٹی دفتر کو کیمپ آفس بنا لیا ہے اور وہ روزانہ کی بنیاد پر بینظر بھٹو کی برسی کے جلسے کے حوالے سے پارٹی عہدیداروں سے مشاورت کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی تقریب کے اس جلسے کو کامیاب کرانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے اور پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی بینظر بھٹو کی شہادت کی جگہ پر ان کی برسی منائے گی‘پاکستان پیپلزپارٹی سٹی نے بھی بینظر بھٹو کی شہادت کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔

جس میں رابطہ کمیٹی میں سید یٰسین آزاد، فرخ قریشی ،آصف راجپوت،سردار ثاقب ،چوہدری یوسف گجر،ملک زاہد اقبال جبکہ اقلیتوں کے حوالے ایک کوآرڈینیشن کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس میں ملک فرانسس،طارق غوری،چوہدری منیر،بہادر مسیح،ماجد بھٹی ،بابر مسیح،یعقوب سہوترا جبکہ میڈیا کمیٹی میں سید محمد علی سبزواری، عبدالناصر جیلانی اور چوہدری نون کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بینظیر بھٹو شہید کا یوم شہادت لیاقت باغ میں شہادت پر منائیں گے،قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پہلے یوم تاسیس کے حوالے سے جلسہ مظفر آباد آزاد کشمیر میں کیا اور اب شہید بینطر بھٹو کی برسی کی تقریب کا جلسہ ان کے جائے شہادت لیاقت باغ راولپنڈی میں 27دسمبر کومنعقد ہو گا،تقریب کے حوالے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چاروں صوبائی دارالحکومتوں کا دورہ کرنے اور ورکرز کنونشن کرنے کا بھی اعلان کیا تھا ۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے 15دسمبر کو کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا جبکہ وہ 18دسمبر کو لاہور میں 21دسمبر کو پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔

Related Posts