پی پی 84 کا ضمنی انتخاب، خوشاب میں پولنگ کا آغاز، امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی پی 84 کا ضمنی انتخاب، خوشاب میں پولنگ جاری، امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع
پی پی 84 کا ضمنی انتخاب، خوشاب میں پولنگ جاری، امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خوشاب میں پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے جس کے دوران پی ٹی آئی اور ن لیگ کے امیدواروں کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 84 کی نشست ن لیگی رکنِ اسمبلی وارث کلو کے انتقال پر خالی ہوئی جس پر آج ضمنی انتخاب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

ضمنی انتخاب کیلئے مجموعی طور پر حلقے کے 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد شہری ووٹ کاسٹ کریں گے۔ آج صبح کے وقت پولنگ کا عمل شروع ہوا جو شام تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

پی پی 84 کی اسمبلی نشست کیلئے تحریکِ انصاف اور ن لیگی امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں 229 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جن میں سے 14 حساس قرار دئیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی اسمبلی کی نشست کیلئے حلقہ این اے 249 کا انتخاب ہوا جو متنازعہ قرار پایا۔ الیکشن کمیشن نے کراچی میں ضمنی انتخاب کے انعقاد کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روز ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ پیپلز پارٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن پہلے ہی روک دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

Related Posts