ایشیاء کپ کی سری لنکا سے کسی دوسرے ملک منتقلی کا امکان بڑھ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی: ایشیاء کپ 2022 سری لنکا سے کسی دوسرے ملک منتقل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا میں موجودہ سیاسی کشیدگی اپنے عروج پر ہے، جبکہ ملک میں معاشی طور پر بھی بہت بری صورتحال ہے، جس کے باعث ایشیاء کپ کو کسی اور ملک منتقل کیے جانیکا کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں ایشیاء کپ کی منتقلی کے حوالے سے بحث کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: وسیم خان نے آئی سی سی میں جنرل منیجر کی پوسٹ کیلیے درخواست جمع کرادی، نام شارٹ لسٹ ہوگیا، ذرائع

گزشتہ عرصے میں دو بار ایشیاء کپ 2022 ملتوی ہوچکا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس حوالے سے موجودہ صورتحال کیا بنتی ہے۔

Related Posts