پوپ فرانسس کی عراق کے دورے کے دوران ایلن کردی کے والد سے ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pope Francis Alan Kurdi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اربیل: پوپ فرانسس نے ترکی کے ساحل سے بحیرہ روم عبور کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے تین سالہ شامی بچے ایلن کردی کے والد سے ملاقات کی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاپائے روم ان دنوں عراق کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے ایلن کردی کے والد سے بھی ملاقات کی۔ ایلن کردی تین سال کی عمر میں اپنے والدین کے ہمراہ بحیرہ روم عبور کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔

اس حادثے میں ایلن کی والدہ بھی سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی تھیں۔ایلن کی لاش سمندر کے کنارے سے ملی تھی جہاں وہ منہ کے بل پڑا ہوا تھا۔

اس کی تصویر نے پوری دنیا میں تارکین کو درپیش مشکلات اور شام کے بحران کو پوری دنیا کے سامنے علامت کے طور پر پیش کیا اور پوری دنیا میں ایلن کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکیا گیا۔

مزید پڑھیں:برطانوی شاہی خاندان سے جڑنے کے بعدخاموش کرادیاگیا، کردارکشی کی گئی۔میگھن کا الزام

ویٹیکن نے کہا کہ پوپ فرانسس نے عراقی شہر اربیل میں ایلن الکردی کے والد عبد اللہ کردی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کافی دیر تک گپ شپ کی۔پوپ نے ایک مترجم کے ذریعہ اس شخص اور اس کے اہل خانہ کی کہانی سنی۔

انہوںنے عبداللہ کردی سے اس کے خاندان کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ عبداللہ کردی نے پاپائے روم کی طرف سے تعزیت اور ہمدردی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

شام کے شہر عین العرب (کوبانی)سے فرار ہونے والے کردی کے خاندان نے 2015 میں ترکی سے یونان جانے والی کشتی پر سفر شروع کیا۔

سمندر میں دوران سفر کشتی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایلن کردی، اس کی ماں اور کئی دوسرے مسافر سمندر میں ڈوب گئے تھے۔ بعد ازاں ایلن کردی کی لاش ترکی کے ایک ساحل سے ملی تھی۔ اس واقعے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

Related Posts