پی ٹی آئی کے لوگ مسلم لیگ ن سے ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے اپنی حکومت چلانے کیلئے اداروں کا استعمال کیا، عظمیٰ بخاری
عمران خان نے اپنی حکومت چلانے کیلئے اداروں کا استعمال کیا، عظمیٰ بخاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اپنے لوگ ان کو چھوڑنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں، ان لوگوں کا کہنا ہے اگر ہمیں ٹکٹ کی گارنٹی دیں ہم ان کی حکومت کو ٹھوکر مارنے کو تیار ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنوبی پنجاب محاذ بھی اڑان بھرنے کی تیاریاں کررہا ہے، عثمان بزدار آپ کی کارکردگی کی وجہ سے ہی کنٹونمنٹ الیکشن میں پنجاب میں آپ تیسرے نمبر پہ آئے ہیں۔

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اظہر عباس چانڈیا کی عثمان بزدار سے ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے ہے کہ اظہر عباس چانڈیا کو مسلم لیگ(ن) نے معافی تلافی کے باوجود قبول نہیں کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اظہر عباس چانڈیا کو مسلم لیگ(ن) سے نکالا جا چکا ہے،یہ تحفے شوق سے قبول فرمائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ(ن)عوام کی مدد سے انشاءاللہ اگلی حکومت بنانے کی تیاریوں میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ حکومت نے 13 سالوں میں کراچی کے لیے کوئی بس نہیں چلائی، گورنر عمران اسماعیل

Related Posts