سندھ حکومت نے 13 سالوں میں کراچی کے لیے کوئی بس نہیں چلائی، گورنر عمران اسماعیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ سے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بریگیڈیئر محمد صادق کی ملاقات
گورنر سندھ سے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بریگیڈیئر محمد صادق کی ملاقات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے 13 سال میں کراچی کے لیے کوئی ایک بس نہیں چلائی گئی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کراچی کے شہریوں کو خوشخبریاں ملتی رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دعوے اور کام کرنے والوں میں فرق ہوتا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ گرین لائن کی 40 بسیں آگئی ہیں اور مزید 40 بسیں اگلے ماہ آئیں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو خوشخبریاں ملتی رہیں گی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ گرین لائن بس منصوبہ 27 ارب روپے کا ہے، کراچی میں 54 کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہورہی ہیں، پہلی بار کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جدید نظام شروع ہونے جارہا ہے۔

اسد عمر نے کہا ہے کہ کے سی آر کی منظوری بھی دے دی جائےگی، گرین لائن بسوں میں سافٹ ویئرانسٹال کیا جائے گا، اگلے ماہ گرین لائن کیلئے مزید 40 بسیں آئیں گی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ گرین لائن سروس 2 ماہ میں شروع ہوجائے گی، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر جدید ٹرانسپورٹ کے نظام سے محروم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک کیویز سیریز کی منسوخی، پی سی بی کا قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر کرانے کا فیصلہ

Related Posts