لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جمشید اقبال چیمہ کو نامزد کیے جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور میں این اے 133 کے ضمنی انتخاب کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز ملک کی بیوہ شائستہ پرویز ملک کو ٹکٹ دینے کی منظوری دے دی ہے ،مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ پارٹی نے شائستہ پرویز ملک کو اس حلقے سے ضمنی الیکشن لڑنے کیلئے ٹکٹ دیا ہے۔
دریں اثنا پیپلز پارٹی نے چوہدری اسلم گل کو ضمنی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے ، یہ اعلان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کیا۔
مزید پڑھیں:ضمنی الیکشن اور انتخابی نظام