ضمنی الیکشن، ن لیگ کا خواتین امیدواروں کو میدان میں اتارنے کافیصلہ، نام فائنل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PML-N finalizes names of candidates for by-elections

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدور فائنل کر لئے،قومی اور صوبائی حلقوں کیلئے خواتین امیدواروں کو میدان میں اتارنے کافیصلہ ، قیادت نے منظوری دیدی۔

این اے 75سے نوشین افتخار اور پی پی 51سے مسز طلعت منظور چیمہ مسلم لیگ(ن) کی امیدوار ہونگی،ذرائع کے مطابق دو خواتین امیدواروں کو مریم نواز نے فائنل کیا ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی منظوری میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہبازشریف سے لے لی گئی ہیں۔

این اے 75سے نوشین افتخار اور پی پی 51سے مسز طلعت منظور چیمہ مسلم لیگ(ن) کی امیدوار ہونگی تاہم دیگر امیدواروں کو تاکید کی گئی ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے حصول کےلئے جن امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے وہ اپنے کاغذات واپس لے لیں اوردونوں حلقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی ٹکٹ کے امیدوار اب پارٹی کی نامزد امیدواروں کو مکمل سپورٹ کریں۔

مزید پڑھیں: ن لیگ میں دھڑے بندی، پارٹی قیادت مریم نے سنبھال لی، شہباز شریف سائیڈ لائن

صوبائی صدر کا کہنا ہے کہ دونوں حلقوں سے تمام پارٹی ٹکٹ کے امیدوار دونوں لیگی امیدواروں کی بھرپور مہم چلائیں گے، دونوں اضلاع میں مقامی ایم این اے ،ایم پی ایز اور پارٹی عہدیداران امیدواروں کی کامیابی کےلئے بھرپور کردار ادا کریں ۔

رانا ثناءاللہ کے مطابق دونوں حلقوں میں الیکشن کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جو دونوں لیگی امیدواروں کی بھرپور مہم چلائیں گی، مریم نواز دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پارٹی مہم میں شامل ہوں گی۔

Related Posts