اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان صحت کارڈز تقسیم کرنے کیلئے پنجاب کے بڑے شہر فیصل آباد کا دورہ آج کریں گے، تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر روشنی بھی ڈالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد پہنچیں گے اور شہریوں میں صحت کارڈز تقسیم کریں گے۔ وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔ ؎
وزیر اعظم کا ایف سی اور رینجرز کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کا اعلان
وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صحت کارڈز تقسیم کرنے کیلئے پنجاب کے ہر ڈویژن میں جائیں گے اور 9 فروری کو فیصل آباد سے اس کا آغاز ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کل فیصل آباد میں پورے ڈویژن کے لیے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کا اجراء کریں گے اسکے ساتھ ہی ایک بڑی عوامی رابطہ مہم کا آغاز بھی ہونے جا رہا ہے جس میں مختلف شہروں میں بڑے سیاسی اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیر مملکت @FarrukhHabibISF pic.twitter.com/XpYgN1Bmb6
— PTI (@PTIofficial) February 8, 2022
فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم ملتان، گوجرانوالہ اور سرگودھا سمیت پنجاب کے ہر ڈویژن میں جا کر عوام میں صحت کارڈز تقسیم کریں گے۔ صحت کارڈز کے ساتھ ساتھ عوامی رابطہ مہم اور جلسوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صحت انصاف کارڈ پی ٹی آئی حکومت کا اہم منصوبہ سمجھا جاتا ہے۔ وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں گے۔