وزیرِ اعظم عمران خان ترقیاتی پیکیج کے اعلان کیلئے گلگت بلتستان کا دورہ آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان ترقیاتی پیکیج کے اعلان کیلئے گلگت بلتستان کا دورہ آج کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان ترقیاتی پیکیج کے اعلان کیلئے گلگت بلتستان کا دورہ آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان آج گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے جہاں ہیلتھ کارڈ اور ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج گلگت بلتستان جائیں گے۔ عوام کو ملک بھر میں کسی بھی ہسپتال سے علاج کرانے کیلئے ہیلتھ کارڈز دئیے جائیں گے۔

گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وزیراعظم عمران خان نے اپنا دورۂ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردیا تھا، جس کے دوران عوام کو ہیلتھ کارڈز دئیے جانے تھے۔

وزیرِ اعظم 24 روز قبل گلگت بلتستان کے دورے پر روانہ ہونے والے تھے جہاں تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان متوقع تھا۔ ترقیاتی پیکج میں پاور پراجیکٹس، سڑکوں کی تعمیر اور انٹرنیٹ فراہمی کے منصوبے شامل تھے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا دورۂ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے سبب ملتوی

Related Posts