وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے سبب ملتوی کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے سبب ملتوی کردیا گیا
وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے سبب ملتوی کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان ملتوی کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کا دورہ موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

آج وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے دورے پر روانہ ہونا تھا جہاں تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا جانا تھا۔ ترقیاتی پیکج میں پاور پراجیکٹس، سڑکوں کی تعمیر اور انٹرنیٹ فراہمی کے منصوبے شامل تھے۔

وزیرِ اعظم کے دورے کے دوران جہاں خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے اہم اعلانات متوقع تھے، وہیں وزیر اعظم کے سرکاری دورے کے موقعے پر پاک چائنہ فائبر آپٹک فیز 1 کا افتتاح بھی شامل تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورے کی نئی تاریخ کا جلد اعلان کئے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس گزشتہ ماہ منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: آنے والے ہفتے کے دوران کابینہ میں ردوبدل ہوجائے گا، شبلی فراز

Related Posts