وزیرِ اعظم عمران خان کا جہانگیر ترین سے ملاقات کا فیصلہ، اہم فیصلے متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان کا جہانگیر ترین سے ملاقات کا فیصلہ، اہم فیصلے متوقع
وزیرِ اعظم عمران خان کا جہانگیر ترین سے ملاقات کا فیصلہ، اہم فیصلے متوقع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان تحریکِ انصاف رہنماؤں کے مابین اختلافات ختم کرنے کیلئے جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے رضامند ہوگئے ہیں۔وزیرِ اعظم جہانگیر ترین سے جلد ملاقات کریں گے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے ذریعے جہانگیر ترین سے ملاقات کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین وزیرِ اعظم عمران خان سے جلد ملاقات کریں گے۔

 باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین اور وزیرِ اعظم عمران خان کے مابین ملاقات کے دوران تمام تر گلے شکوے دور کیے جائیں گے۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے رکنِ اسمبلی راجہ ریاض نے ہم خیال اراکینِ اسمبلی کی جانب سے وزیرِ اعظم کو خط لکھے جانے کی تصدیق کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے وقت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔ اراکینِ اسمبلی کا کہنا ہے کہ اگر وزیرِ اعظم عمران خان نے ملاقات کیلئے وقت نہ دیا تو ہم خیال اراکینِ اسمبلی کا علیحدہ گروہ بنایا جاسکتا ہے جس ے بعد صورتحال تبدیل ہوجائے گی۔

خط کے مطابق ہم خیال اراکینِ اسمبلی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی پارٹی کیلئے بہت سی قربانیاں ہیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہے، اس لیے وزیرِ اعظم نے ملاقات کیلئے ہامی بھر لی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان جہانگیر ترین سے اختلافات ختم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے جہانگیر ترین کو ون ٹو ون ملاقات کیلئے طلب کر لیا ہے جو پیر کے روز یا آج ممکن ہے۔ ملاقات کے دوران جہانگیر ترین وزیرِ اعظم عمران خان کو پارٹی میں موجود مسائل اور اپنے متعلق پیدا کی جانے والی غلط فہمیوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسد عمر جہانگیر ترین کیخلاف سامنے آگئے، اسد قیصر معاملات سنبھالنے کیلئے متحرک

Related Posts