افغانستان کی صورتحال پر گزشتہ 1ماہ میں 26 ممالک سے بات چیت ہوئی۔وزیر خارجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کی صورتحال پر گزشتہ 1ماہ میں 26 ممالک سے بات چیت ہوئی۔وزیر خارجہ
افغانستان کی صورتحال پر گزشتہ 1ماہ میں 26 ممالک سے بات چیت ہوئی۔وزیر خارجہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دوشنبہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر گزشتہ 1 ماہ کے دوران 26 ممالک سے بات چیت ہوئی ہے، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تاجکستان کے دورے کے دوران دوشنبے میں بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے 20ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اس طویل عرصے میں تنظیم مزید فعال ہوئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن ہے جبکہ اس بین الاقوامی فورم میں خطے کے اہم ممالک شامل ہیں۔ ایس سی او علاقائی تجارت، اقتصادی سرگرمیوں اور معاشی ترقی کا اہم پلیٹ فارم ہے۔

گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر گزشتہ 1 ماہ کے دوران 26 ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات چیت ہوئی ہے۔ کاسا 1000 اور علاقائی ٹرین نیٹ ورک خطے کیلئے بڑی اہمیت کے حامل منصوبے ہیں۔

سنگھائی تعاون تنظیم کے 20ویں اجلاس کے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایس سی او رکن ممالک افغانستان کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس دوران خطے کی صورتحال اور اقتصادی و معاشی معاملات بھی زیرِ غور آئیں گے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بحرینی ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں خطے کی صورتحال اور افغانستان سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

 وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز ٹیلیفونک رابطے کے دوران بحرینی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے کے امن و استحکام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ کا بحرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، افغانستان پر گفتگو

Related Posts