وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلی، حماد اظہر کی وزارتِ توانائی ایم کیو ایم کو دئیے جانے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI considers Hamad Azhar as candidate for Lahore mayor

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کر لیا، حماد اظہر کی وزارتِ توانائی کا قلمدان متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کو دے دیا جائے گا۔

 باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزارتِ توانائی کا قلمدان تحریکِ انصاف کی حلیف سیاسی جماعت متحدہ قومی مومنٹ (پاکستان) کو دیا جائے گا، تاحال متحدہ کی طرف سے کوئی مجوزہ نام سامنے نہیں آیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آئندہ ہفتے میں وفاقی کابینہ میں ردوبدل ہوجائے گا۔

سینیٹرشبلی فراز نے نجی چینل پرگزشتہ ماہ 4 اپریل کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے ہفتے میں کابینہ میں ردوبدل ہوجائے گا۔وزیر خزانہ حماد اظہر بہترین ہیں، امید ہے ان کی وزارت میں مسائل حل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: آنے والے ہفتے کے دوران کابینہ میں ردوبدل ہوجائے گا، شبلی فراز

Related Posts