پھر منہ چھپانے کے قابل نہیں رہو گے! محسن نقوی کا اہم وزیر کو سخت پیغام

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وزیر کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وزیر آج کل محض ٹی وی اسکرینوں پر نظر آنے کے لیے روزانہ ان پر تبصرے کر رہا ہے تاہم جس دن انہوں نے جوابی تبصرہ کر دیا تو وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا۔

لاہور میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ ڈھائی برس سے مذکورہ وزیر کی تنقید اور تبصرے صبر و تحمل سے برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن کاروباری شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ ملک کے باعزت شہری ہیں۔

محسن نقوی نے مؤقف اختیار کیا کہ تنقید کی زد میں آنے والے یہ بزنس مین وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز آف کامرس کے صدور اور عہدیدار رہ چکے ہیں اور ان کا شمار پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے افراد میں ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید سوال اٹھایا کہ اگر یہ کاروباری شخصیات اتنی ہی بری ہیں تو پھر ہر انتخاب کے موقع پر ان سے پارٹی فنڈ کے نام پر اربوں روپے کیوں وصول کیے جاتے ہیں؟

Related Posts