عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بھاری کمی کے بعد پیر کو سونے سمیت دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی جہاں سونے کے نرخ میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ کاروباری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 2 فیصد بڑھ کر 3 ہزار 603 ڈالر 77 سینٹ فی اونس ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سونے کی عالمی قیمت میں تقریباً 9 فیصد کمی ہوئی تھی جو رواں سال مارچ کے بعد کسی ایک ہفتے کے دوران ہونے والی سب سے نمایاں گراوٹ تھی۔
دوسری جانب امریکی گولڈ فیوچرز میں بھی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ دسمبر میں فراہمی کے لیے سونے کے سودوں کی قیمت 2.5 فیصد اضافے کے بعد 3 ہزار 603 ڈالر 20 سینٹ فی اونس تک پہنچ گئی۔
چاندی، پلاٹینم اور پیلیڈیم کے نرخ
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ دیگر قیمتی دھاتوں کی خرید و فروخت بھی مہنگی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ چاندی کی قیمت 2.4 فیصد اضافے سے 42 ڈالر 15 سینٹ فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح پلاٹینم کے نرخ میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت ایک ہزار 309 ڈالر 86 سینٹ فی اونس ہوگئی۔
پیلیڈیم بھی معمولی اضافے کے ساتھ 894 ڈالر 58 سینٹ فی اونس پر پہنچ گیا جس کی قیمت میں 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








