کاروباری ہفتے کا پہلا روز! بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں معمولی اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی کشیدگی، تیل بردار جہازوں اور ریفائنریوں پر حملوں کے خدشات کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پیر کو ایشیائی تجارتی سیشن کے دوران برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت میں 10 سینٹ یعنی 0.11 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 92 ڈالر 67 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت میں 16 سینٹ یعنی 0.19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 83 ڈالر 57 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔

کاروبار کے ابتدائی مرحلے میں برینٹ خام تیل ایک ڈالر کی کمی کے بعد 91 ڈالر 57 سینٹ فی بیرل تک آگیا تھا جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت دورانِ کاروبار کم ہوکر 82 ڈالر 63 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل مجموعی طور پر 4 فیصد جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی 5 فیصد سستا ہوا تھا۔

Related Posts