پاکستان نیپال کے ساتھ قریبی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نیپال کے ساتھ قریبی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نیپالی ہم منصب کو ایوانِ نمائندگان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مفادات کے تمام معاملات پر نیپال کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال ویرینٹ کورونا وائرس اب تک کتنے لوگوں کو متاثر کرچکا ہے؟

پاک نیپال تعلقات کے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نیپال کے ساتھ قریبی تعلقات کو مزید فروغ دے کر مضبوط بنانے کے خواہش مند ہیں۔ پاکستان اور نیپال کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ 

قبل ازیں دفترِ خارجہ نے سردیوں کے موسم میں پہلی بار دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر نیپالی کوہ پیماؤں کو مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: نیپال کی خاتون صدرنے کابینہ کی تجویز پر پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پررواں برس جنوری کے دوران اپنے پیغام میں ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سردیوں کے موسم کے دوران پہلی بار سر کیا۔

مزید پڑھیں: سردیوں میں پہلی بار کے ٹو سر کرنے کا ورلڈ ریکارڈ، نیپالی ٹیم کو مبارکباد

یاد رہے کہ آزاد کشمیر انتخابی مہم کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان مظفر آباد میں جلسے سے خطاب آج کریں گے۔

 ٹوئٹر پر آج اپنے پیغام میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ باغ، بھمبر اور میر پور کے کامیاب جلسوں کے بعد آج مظفر آباد کی باری ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن، وزیر اعظم مظفر آباد میں جلسے سے خطاب آج کریں گے

Related Posts