بھارت میں آر ایس ایس نظرئیے کے تحت اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں آر ایس ایس نظرئیے کے تحت اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے۔وزیر اعظم
بھارت میں آر ایس ایس نظرئیے کے تحت اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے۔وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں آر ایس ایس نظرئیے کے تحت اقلیتوں پر ظلم اور انتہا پسندی پر کام ہورہا ہے جبکہ افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے سوا عالمی برادری کے پاس کوئی راستہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے 40 سال چیلنجز کا سامنا کیا، طالبان حکومت تسلیم کرنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں۔ بھارت میں آر ایس ایس کے تحت اقلیتوں کے ساتھ ظلم روا رکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے ’راست‘ فوری ادائیگی کے نظام کا آغاز کردیا

انٹرویو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کی نریندر مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ بھارتی شہری اپنے ہی وطن میں عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ خطے میں امن کی خاطر اچھے تعلقات کیلئے مودی کی طرف ہاتھ بڑھایا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے مودی حکومت آر ایس ایس نظرئیے کی حامی ہے، اگر بھارتی حکومت یکطرفہ اقدامات سے باز رہے تو مشروط مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ بھارت کشمیر کا تشخص بدلنے کی کوشش کررہا ہے۔ پاک بھارت تعلقات میں کشمیر ہی اہم مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کا معاشی بوجھ تنہا نہیں اٹھا سکتا، عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ افغانستان میں جامع حکومت کے خواہش مند ہیں۔ چاہتے ہیں افغانستان کے معاملے پر عالمی برادری ہمارے ساتھ رہے۔ افغانستان سے 3 گروہ پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

افغانستان سے دہشت گردی کے متعلق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تین گروہوں کو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے استعمال کیاجارہا ہے۔ افغانستان میں امن و استحکام خطے کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ 4 کروڑ آبادی کے ملک افغانستان میں طالبان حکومت کوتسلیم کرنا ہوگا۔ 

Related Posts