وزیراعظم نے برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کوبڑی خوشخبری قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran-Khan
Imran-Khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے لیے برطانوی ٹریول ایڈوائزری ( شہریوں کو سفر کے لیے پابندیوں ) میں نرمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری قرار دےدیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ بلاشبہ یہ ایک بڑی خوشخبری ہے جس سے پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی اور ہمارے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ برطانوی ٹریول ایڈوائزری میں نرمی سے پاکستان کو درپیش دو اہم ترین معاشی مسائل یعنی روزگار کی فراہمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کوحل کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے بعد برطانیہ کی پاکستان کیلئے سفری شرائط میں نرمی

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کاایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پر عوام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گھروں سے باہر نکل آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ 5 فروری کو تمام پاکستانی جو ملک میں موجود ہیں یا بیرون ملک ہیں وہ مقبوضہ کشمیر کے 80 لاکھ کشمیری باشندوں کی حمایت میں باہر نکل آئیں،جنہیں فاشسٹ مودی حکومت کے 9 لاکھ فوجیوں نے گزشتہ 6 ماہ سے سخت محاصرے میں جکڑا ہوا ہے۔

Related Posts