وزیراعظم کا سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Budget 2020-21: Duty on tobacco leaf to remain unchanged, FBR tells NA special committee

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں غیر قانونی سگریٹ کی تجارت کا نوٹس لیتے ہوئے  ملک گیر کریک ڈاؤن  کا حکم دے دیا ہے، غیرقانونی سگریٹوں سے ملکی خزانے کو ٹیکس چوری کی مد میں نقصان ہو رہا ہے۔

 وزیراعظم نے وزارت صحت اورفیڈرل بورڈآف ریونیوکے حکام کو غیر قانونی سگریٹ کی تجارت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے،  وزیراعظم ہاؤس سے وزارت قومی صحت، ایف بی آر کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں وسیع پیمانے پر غیر قانونی سگریٹ کی خریدوفروخت جاری یے، ملک میں مقامی و بین الاقوامی غیر قانونی سگریٹ برانڈز کی تجارت جاری ہے، غیر قانونی سگریٹ کی تجارت سے قومی خزانے کو سالانہ 35 ارب سے زائد نقصان ہو رہا ہے،اس لیے متعلقہ ادارے ایسے افراد کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

 وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ وزارت صحت اور ایف بی آر حکام کو ماہانہ کارکردگی رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع کرائیں، وزیراعظم ہاؤس سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی سگریٹ کی تجارت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، غیر قانونی سگریٹ کی تجارت سے وسیع پیمانے پر ٹیکس چوری جاری ہے، غیر قانونی سگریٹ کی اسمگلنگ سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور اس سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کریں گے۔

Related Posts