شہداء کے لواحقین اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، وزیر اعظم کی جلد کوئٹہ روانگی متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ مچھ کوئٹہ، وزیر اعظم عمران خان کی کوئٹہ روانگی کی تیاریاں مکمل ِ
سانحہ مچھ کوئٹہ، وزیر اعظم عمران خان کی کوئٹہ روانگی کی تیاریاں مکمل ِ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سانحہ کوئٹہ مچھ کے شہداء کے لواحقین کی جانب سے شہداء کی تدفین کی اجازت دے دی گئی، حکومت اور شہداء ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب ہوگئے، ذرائع کے مطابق اب اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان جلد کوئٹہ کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی دھرنے میں پہنچ گئے ہیں، وفاقی وزیر علی زیدی،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں، جبکہ وزیر داخلہ شیخ رشید بھی دھرنے کے مظاہرین سے بات چیت کرکے گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نور خان ایئر بیس پر وزیر اعظم عمران خان کا طیارہ بالکل تیار ہے اور طیارے کی ری فیولنگ بھی کردی گئی ہے، وزیر اعظم کے ساتھ ماہر نشانہ باز، ایس ایس جی کمانڈوز اور دیگر سیکورٹی اہلکار کوئٹہ روانہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ ایران کے مذہبی رہنما آیت اللہ مکارم شیرازی نے دھرنا مظاہرین سے اپیل کی ہے، وہ میتوں کی تدفین کردیں اور دھرنوں کو ختم کریں۔ لہٰذا اس بات کا قوی امکان ہے کہ وزیر اعظم کسی بھی وقت کوئٹہ روانہ ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے بلیک میلنگ کا لفظ ان کیلئے استعمال کیاجو ہر معاملے پر سیاست کرتے ہیں، شبلی فراز

Related Posts