وزیراعظم کی بحری سلامتی اورسی پیک منصوبے کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کی تعریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی سی پیک منصوبے کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کی تعریف
وزیراعظم کی سی پیک منصوبے کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کی تعریف

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بحری سلامتی اور گوادر کی بندرگاہ سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج اسلام آباد میں نیوی ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران کیا جہاں انھیں بحری شعبے کی ترقی کیلئے پاک بحریہ کے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے بحریہ کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اقتصادی ترقی میں بحری شعبے کی اہمیت کے پیش نظر حکومت اس کیلئے ہرممکن اقدام کررہی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ رواں سال کو بحری معیشت کا سال قراردیاگیا جو حکومت کے اس عزم کا اظہار ہے کہ وہ اس کو کس قدر اہمیت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی اس حوالے سے کوششوں کو سراہتے ہیں۔

بحریہ کے سربراہ محمد امجد خان نیازی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود اور بحری مفادات کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

اس سے قبل نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت حکومتی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج ہوگا

Related Posts