وزیر اعظم عمران خان آج میر پور میں یکجہتئ کشمیر جلسے سے خطاب کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان آج میر پور میں یکجہتئ کشمیر جلسے سے خطاب کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج میر پور میں یکجہتئ کشمیر جلسے سے خطاب کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں یکجہتئ کشمیر جلسے سے خطاب کریں گے جس کے دوران مسئلۂ کشمیر کے حوالے سے اہم گفتگو ہوگی۔

یکجہتئ کشمیر جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان مسلم امہ سمیت عالمی برادری کی توجہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ کوششوں کی طرف مبذول کرائیں گے۔

میر پور کے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر میں تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو اور مظلوم کشمیریوں کے حالاتِ زندگی کے حوالے سے بین الاقوامی منصفوں کو دعوتِ فکر دیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی تاریخ کا بدترین کرفیو 186ویں روز میں داخل ہوگیا۔ ظلم و ستم آج بھی جاری ہے جس پر عالمی برادری خاموش نظر آتی ہے۔ 

مظلوم کشمیری ٹرانسپورٹ پر عائد پابندی کے باعث وادئ کشمیر میں ایک جگہ سے دوسری جگہ آمدورفت سے محروم ہیں جبکہ اس دوران رابطوں کے لیے ذرائع مواصلات پر بھی پابندی عائد ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو 186ویں روز میں داخل ہوگیا

Related Posts