آٹے کی اسمگلنگ: وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آٹے کی اسمگلنگ: وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آٹے کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کے لیے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومتوں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے آج مبینہ طور پر آٹے کی افغانستان اسمگلنگ کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے پنجاب سے ترسیل رکنے پر برہمی کا اظہار کیا اور دونوں صوبوں کی قیادت کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہائی کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت کے لیے درخواست پر اعتراض عائد کردیا

وزیر اعظم کی طرف سے خیبرپختونخواہ میں آٹے کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے فوری اقدام کے تحت وزیر اطلاعات کے پی کے شوکت یوسف زئی اور دیگر صوبائی حکام  ہنگامی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی نے پارٹی ترجمان اجلاس کے دوران آٹے کی افغانستان کو اسمگلنگ کا معاملہ اٹھایا تھا جس پر وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ 

یاد رہے کہ آج  امریکہ سے کاروباری افراد کا ایک  وفد پاکستان پہنچ گیا جس کے بعد بڑی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے جبکہ سیاسی تجزیہ کاروں نے اسے وزیر اعظم کے دورۂ امریکا کا مثبت اثر قرار دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی کاوش سے آنے والا امریکی وفد پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا ، جبکہ  وفد نے  آج وفاقی وزیر امور کشمیر اور  گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی کاوش سے امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا، بڑی سرمایہ کاری متوقع

Related Posts