وزیر اعظم کی کاوش سے امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا، بڑی سرمایہ کاری متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 امریکہ سے کاروباری افراد کا ایک  وفد پاکستان پہنچ گیا جس کے بعد بڑی سرمایہ کاری کا اعلان متوقع ہے جبکہ سیاسی تجزیہ کار اسے وزیر اعظم کے دورۂ امریکا کا مثبت اثر قرار دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی کاوش سے آنے والا امریکی وفد پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرے گا ، جبکہ  وفد نے  وفاقی وزیر امور کشمیر اور  گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گزشتہ ہفتے کے دوران کھانے پینے کی27بنیادی اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور سے ملاقات کے دوران اسکردو کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کے علاقوں میں سیاحتی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے وفد کو سرمایہ کاری کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

بریفنگ کے دوران امریکی وفد کو  گلگت بلتستان کے علاقوں میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع اور حکومت کی طرف سے  سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے اب تک کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

سرمایہ کاروں کے وفد نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ وزیر اعظم پاکستان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقاتوں کے بعد کیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ نجکاری کے عمل میں غیر ضروری تاخیر سے ناکام اداروں پر مزید قرضے چڑھتے جائیں گے جبکہ خریداروں کی دلچسپی کم ہوتی جائے گی۔

میاں زاہد حسین نے گزشتہ روز بزنس کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ اقتصادی سست روی، ترقیاتی اخراجات میں کٹوتی اور بلند ترین شرح سود میں سرمایہ کارنجکاری میں زیادہ دلچسپی نہیں لیں گے۔

انہوں نے  کہا کہ جو ادارے کھربوں روپے ڈبونے کے باوجوداپنے پیروں پر کھڑے نہیں ہو سکتے ان سے جان چھڑانا ہی ملکی مفاد میں ہے کیونکہ انھیں مصنوعی طور پر زندہ رکھنے کے لئے حکومت کو ضروری وسائل ضائع کرنا پڑتے ہیں جو عوام کی فلاح پر لگائے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ناکام ادارے ملکی سا لمیت کے لئے خطرہ بن چکے ہیں ، میاں زاہد حسین

Related Posts