ہائی کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت کے لیے درخواست پر اعتراض عائد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nawaz-Sharif

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت کے لیے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی درخواست پر ہائی کورٹ نے اعتراض عائد کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر اعتراض کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نواز شریف کی اپیل میں متاثرہ فریق نہیں ہیں، اس لیے وہ درخواست نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے دل میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں۔بلاول بھٹو زرداری

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو طبی ٹیسٹوں کے لیے پی کے ایل آئی منتقل کیا جائے گا جہاں ان کے گردوں اور جگر کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

مسلم لیگ(ن) کے تاحیات  قائد نواز شریف کو آج صبح ہی  پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ  (پی کے ایل آئی) منتقل کیا جائے گا جہاں جگر، گردوں اور کینسر سمیت پورے جسم کے ٹیسٹ ہوں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے لیے عدالت میں قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف نے درخواست دائر کردی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم کی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف کی صحت کی صورتحال تشویشناک ہے۔

قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی کہ بیرونِ ملک یا پاکستان میں ہی علاج کے لیے ضمانت پر رہائی دی جائے۔

مزید پڑھیں: عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر

Related Posts