وزیراعظم عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran khan CM punjab
Imran khan CM punjab

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تمام شکایات نظر انداز کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حوالے سےملنے والی شکایات کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے وزیراعلیٰ کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف (ق) لیگ سمیت کئی وفاقی وزرا اور ارکان اسمبلی کی شکایات کو نظر انداز کر تے ہوئے واضح جواب دیا کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی وزراء نےوزیراعظم عمران خان سے پنجاب میں گورننس، ترقیاتی اسکیموں اور اختیارات کے حوالے سے شکایات کی تھیں اوراان لوگوں میں فواد چوہدری، طارق بشیر چیمہ، شفقت محمود اور دیگر شامل ہیں۔

تاہم وزیر اعظم کو قریبی ساتھیوں کی جانب سےمشورہ دیا گیاکہ عثمان بزدار اچھا کام کر رہے ہیں اس لیے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے جس پر وزیراعظم نے انہیں نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ پنجاب حکومت کا نہیں بلکہ وسائل کی تقسیم کا ہے۔

مزید پڑھیں: مسئلہ وسائل کی تقسیم کا ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عثمان بزدار حکومت پر تنقید

Related Posts