لکی سیمنٹ نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کی سرِ فہرست 25کمپنیوں کا ایوارڈ حاصل کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

25 top performing companies at the Pakistan Stock Exchange

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:لکی سیمنٹ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے “ٹاپ 25کمپنیز آف دی ایئر”تقریب میں ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی میں منعقدہ تقریب میں لکی سیمنٹ کوایوارڈ دیا۔لکی سیمنٹ کو یہ ایوارڈ اس کی شاندار مالیاتی کارکردگی، کارپوریٹ گورننس اور بہترین انوسٹرز ریلیشن کے اعتراف میں سال 2017 اور 2018 کیلئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ٹاپ 25کمپنیوں کا ایوارڈدیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:2020ملکی ترقی، خوشحالی اور مشکلات سے نجات کا سال ہوگا، وزیراعظم عمران خان

لکی سیمنٹ کو 2017میں تیسری اور 2018میں چوتھی پوزیشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اس موقع پر لکی سیمنٹ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر محمد علی ٹبہ نے کہاکہ وسائل کا موئثر استعمال، شفافیت اور بہترین گورننس ہمار ی آرگنائزیشن کیلئے ضروری ہے۔

مسلسل دوسرے سال یہ ایوارڈ حاصل کرنا لکی سیمنٹ کیلئے قابل فخر ہے۔ لکی سیمنٹ ہمیشہ بیسٹ پریکٹسزپر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرتی ہے اور یہ ایوارڈ ہمارے سرمایہ کاروں کے مفادات کا تحفظ اور مشکل حالات میں طویل المدّتی نمو کو برقرار رکھنے کی عکاسی کرتاہے۔

Related Posts