وزیراعظم کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعلقات بڑھانے پر زور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعلقات بڑھانے پر زور
وزیراعظم کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعلقات بڑھانے پر زور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی اہم ملاقات ہوئی، وزیراعظم کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کو باہمی مفاد میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہو گا۔

وزیر اعظم عمران خان اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے جواد ظریف کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کیا اور کورونا کے باعث ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگر اقدامات سے پاکستان میں وبا کا پھیلاؤ روکا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعلقات بڑھانے، امن و سلامتی اور ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران افغانستان میں قیام امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے افغانوں کی زیر قیادت امن عمل کیلئے حمایت کا اعادہ کیا۔خیال رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف دو روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔

مزید پڑھیں: این سی او سی کا مزارات اور سنیما بند کرنے کا فیصلہ،سردیوں کی چھٹیاں جلد دینے کی سفارش

Related Posts