عوام کو عید الاضحی کا تحفہ! پی آئی اے نے کرایوں میں کتنی کمی کردی؟

مقبول خبریں

کالمز

zia-2-1
مسجد اقصیٰ کو نقصان پہنچا کر الزام ایران پر ڈالنے کی تیاری؟
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
امراء کی سازشیں بے نقاب!
zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fauji Fertilizer Shows Interest in Buying PIA
FILE PHOTO

اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منانے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے حسب روایت اس سال بھی عید کے موقع پر بین الاقوامی کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی ایئر لائن نے بین الاقوامی کرایوں میں 20 فیصد تک رعایت دی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے وطن آ سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے پاکستان آنے والی پروازوں کے کرایے میں 20 فیصد جب کہ ٹورنٹو سے آنے والی پروازوں کے کرایے میں 10 فیصد کمی کی گئی ہے۔

اس اقدام سے نہ صرف پاکستانی تارکین وطن کو سفر کی ترغیب ملے گی بلکہ پی آئی اے کی ساکھ بھی بہتر ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر بین الاقوامی روٹس اور اندرونِ ملک پروازوں کے لیے بھی کرایوں میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے، جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔

یہ پیشکش ان لاکھوں پاکستانیوں کے لیے ہے جو بیرون ملک مقیم ہیں اور عید کے تہوار پر اپنے عزیزوں کے ساتھ وقت گزارنے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان ریلوے نے بھی عید الاضحی کے موقع پر پانچ خصوصی ٹرینوں کے اعلان کے ساتھ کرایوں میں کمی کی خوشخبری دی ہے، تاکہ عوام کو سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

Related Posts