پٹرول سستا نہ ہوا، ڈیزل مزید مہنگا! نئی قیمتیں 26 اکتوبر تک برقرار رہیں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات

حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا تاہم پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 24 سے 26 اکتوبر 2026 تک ہوگا جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود رہے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جمعہ کو جاری اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے مقررہ طریقہ کار کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں پر نظرثانی کی ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 391 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 393 روپے 66 پیسے ہو گئی ہے جبکہ پٹرول کی قیمت 377 روپے 71 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل جمعرات کو بھی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا تھا۔ اس وقت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ پٹرول 1 روپے 60 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔

Related Posts