بزدار حکومت کی خراب کارکردگی، رپورٹ وزیراعظم کے ہاتھ لگ گئی، اہم فیصلے متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Opposition submits no-confidence motion against Punjab CM Buzdar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب حکومت کی بے ضابطگیاں، بیڈگورننس اور وزراء کی عدم دلچسپی کے حوالے سے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے چار وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ مرتب کر کے وزیر اعظم عمرا ن خان کو ارسال کر دی ہے۔

رپورٹ میں صوبائی وزراء کی اپنے محکموں میں دلچسپی ،محکموں کی مجموعی کارکردگی ، بے ضابطگیوں سمیت دیگر نکات شامل کئے گئے ہیں۔

بتایاگیا ہے کہ وزیر اعظم کے اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ نے محکمہ خوراک، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، زراعت اور ہاؤسنگ سے متعلق 20صفحات پر مشتمل رپورٹ مرتب کی ہے جسے وزیراعظم عمران خان کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کا کورونا میں بھی سرکاری فرائض سرانجام دینے کا فیصلہ

بتایاگیا ہے کہ مرتب کی گئی رپورٹ میں وزراء کی اپنے محکموں میں دلچسپی ،محکموں کی مجموعی کارکردگی اور بے ضابطگیوں سمیت دیگر نکات بارے آگاہی دی گئی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اور اتحادی سیاسی جماعتیں بھی ناخوش نظر آتی ہیں اور اب رپورٹ ملنے کے بعد وزیراعظم عمران خان پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلے کرینگے جس میں وزراء اور سیکریٹریوں کی تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔

Related Posts