افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، سپہ سالار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کی زیر صدارت 80 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد
آرمی چیف کی زیر صدارت 80 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف سے افغانستان، پاکستان اور ایران کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور برطانیہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان نائیجل کیسی نے ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی حالیہ پیش رفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں، پاکستان عالمی و علاقائی سطح کے امور میں برطانیہ کے کردار کو اہمیت دیتا ہے اور برطانیہ کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی نمائندہ خصوصی نائیجل کیسی نے بھی افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا، اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ سے مضبوط قوم بن کر ابھرا ہے:آرمی چیف

سپہ سالار نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال پیدا نہ ہونے دینے کے لیے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے،افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی، عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے۔

Related Posts