لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ ثقلین مشتاق کو ایک اور موقع دیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بور ڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں بھی ثقلین مشتاق کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، نئے اور مستقل ہیڈ کوچ کا فیصلہ آسٹریلیا کی سیریز کے بعد کیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی حکام پی ایس ایل معاملات میں مصروف رہے حالانکہ کئی ہفتے پہلے ہیڈ کوچ کی پوسٹ کا اشتہار دے دیا گیا تھا تاہم ابھی تک نام شارٹ لسٹ نہیں ہوسکے ہیں اور انٹر ویو ہونا بھی ابھی باقی ہیں۔
مزید پڑھیں: ایلن بارڈر، وسیم اکرم اور مائیکل ایتھرٹن کی پی سی بی پوڈکاسٹ میں شرکت