فلسطینی طالبہ نوران کا امریکی وزیر خارجہ سے ہاتھ ملانے سے گریز، ویڈیو وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلسطینی طالبہ نوران کا امریکی وزیر خارجہ سے ہاتھ ملانے سے گریز، ویڈیو وائرل
فلسطینی طالبہ نوران کا امریکی وزیر خارجہ سے ہاتھ ملانے سے گریز، ویڈیو وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا میں زیر تعلیم فلسطینی طالبہ نوران نے امریکی وزیرِ خارجہ انتونی بلنکن سے ہاتھ ملانے سے گریز کرتے ہوئے آگے کھڑے مہمان سے ہاتھ ملا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبہ نوران نے مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے پسِ پردہ امریکی حمایت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ کو آئینہ دکھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوام متحدہ بھارت کو یاسین ملک کو سزا سنانے سے روکے، مشعال ملک

واشنگٹن میں واقع جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور اسٹیج پر کافی دیر تک موجود بھی رہے۔

اپنی ڈگری لینے آنے والی طالبہ نوران نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے اپنی ڈگری تو وصول کر لی تاہم امریکی وزیرِ خارجہ سے مصافحے سے گریز کیا اور کچھ کہتی ہوئی آگے چلی گئیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت طویل عرصے سے جاری ہے جبکہ امریکا کو اس کا سب سے بڑا حامی سمجھا جاتا ہے۔نوران نے آگے کھڑے مہمان سے ہاتھ ملا لیا۔ 

 

جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں تقریب کے دوران دیگر طلبہ نے بھی فلسطینی پرچم لہرائے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق پرچم لہرانے والے طلبہ کی تعداد 6 تھی۔ 

 

Related Posts