پاکستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1545تک پہنچ گئی، این ڈی ایم اے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1545تک پہنچ گئی، این ڈی ایم اے
پاکستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 1545تک پہنچ گئی، این ڈی ایم اے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کو مون سون سیزن کے دوران تباہ کن سیلاب سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1545 بتائی گئی، بڑی تعداد میں املاک کو نقصان پہنچا

مزید یہ کہ بارش کے موسم کے آغاز سے اب تک 12,860 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے معمول کی بنیاد پر جاری ہونے والی 24 گھنٹے کی صورتحال کی رپورٹ جاری کی جس میں ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے مجموعی طور پر زندگی، املاک اور بنیادی ڈھانچے کو ہونے والے نقصانات کا حساب لگایا گیا ہے۔

موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی بھر جانے سے 14,384 مکانات کو نقصان پہنچا اور سیلاب زدہ علاقوں میں 15,910 مویشی ہلاک ہوئے۔

تاہم اب تک ہونے والے مجموعی نقصانات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام صوبوں کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں سے تقریباً 12,716 کلومیٹر سڑک، 374 پل اور 19,58,362 مکانات کو نقصان پہنچا اور 959,819 مویشی ہلاک ہوئے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں ملک بھر کے 81 اضلاع کو آفت زدہ علاقوں کے طور پر ظاہر کیا گیا جس میں تقریباً 33,046,329 افراد متاثر ہوئے، مختلف امدادی کارروائیوں میں 179,281 افراد کو بچایا گیا اور 546,288 افراد کیمپوں میں مقیم ہیں۔

نقصانات کے تخمینے کے لیے بلوچستان کے 30 اضلاع میں مشترکہ سروے شروع کیا گیا تھا اور سروے کے لیے 32 ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں جو 25 ستمبر تک مکمل ہونے کا امکان تھا۔

گلگت بلتستان میں چھ ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں جنہوں نے 12 ستمبر سے سروے شروع کیا تھا اور 20 ستمبر تک مکمل ہونے کی امید تھی۔

پنجاب میں، تین سروے ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں جنہوں نے 12 ستمبر سے سروے کا آغاز کیا تھا اور 30ستمبر تک مکمل ہونے کی امید تھی۔

کے پی میں، تقریباً چھ ٹیمیں سروے شروع کرنے کے لیے میدان میں تھیں جو 15 ستمبر کو شروع ہوا تھا اور اسے 15 اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:بلوچستان کی پہلی خاتون شازیہ سرور پنجاب پولیس میں ڈی پی او تعینات

سندھ میں، سروے کا آغاز عملی طور پر جلد از جلد ہوگا اور 25 ستمبر سے شروع ہونے کی امید تھی۔

Related Posts