واشنگٹن: پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر عمر عتیق کوامریکن کالج آف فزیشنز کے صدر کیلئے نامزد کردیا گیا ہے جبکہ ان کے بلامقابلہ انتخاب کا امکان ہے۔
ڈاکٹرعمر عتیق کو امریکہ کے کالج آف فزیشنز کا اگلا صدر نامزد کیا گیا ہےاگرچہ انتخابات جنوری 2022 میں ہوں گے تاہم ڈاکٹر عمر عتیق اس عہدے کے لیے واحد امیدوار ہیں۔
واضح رہے کہ عمر عتیق آرکنساس کینسر انسٹی ٹیوٹ کے بانی ڈائریکٹر ہیں اور امریکن کالج آف فزیشنز کے رکن ہیں۔
انہوں نے اپنی میڈیکل کی ڈگری خیبر میڈیکل کالج ، پشاور یونیورسٹی ، پاکستان سے حاصل کی ، اور شکاگو کی لوئولا یونیورسٹی کے ایڈورڈ ہائنز جونیئر ویٹرنز ایڈمنسٹریشن ہسپتال اور فوسٹر جی میک گاؤ ہسپتال میں ہاؤس جاب کی۔
ڈاکٹر عمر عتیق نے نیویارک کے میموریل سلوان کینسر سینٹر میں میڈیکل آنکولوجی اور ہیماٹولوجی کی فیلوشپ ٹریننگ کی اور میڈیکل آنکولوجی ، ہیماٹولوجی اور انٹرنل میڈیسن میں بورڈ سے تصدیق شدہ ہے۔
مزید پڑھیں:لاہور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون ڈاکٹر قتل