پاکستان کل افغان مہاجرین سے متعلق کانفرنس کی میزبانی کرے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan refuses to allow Afghan refugees to enter

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے تعاون سے پاکستان کل بروز سوموار17فروری سے افغان مہاجرین کے موضوع پر کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔کانفرنس میں 20ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے‘جو افغان مہاجرین کی امداد میں حصہ لیتے رہے ۔

کانفرنس سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ‘اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے افغان مہاجرین نیلیپو گرانڈی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان خطاب کریں گے ۔

واضح رہے کہ کانفرنس میں شرکت کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گویریس اتوار کے روز اسلام آباد پہنچے تھے۔خیال رہے کہ پاکستان نے 40سال تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی‘ان مہاجرین کی موجودگی پاکستابن کیلئے کئی پریشانیوں کا سبب رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دے کر تاریخ رقم کی، شہریار آفریدی

سویت یونین کے افغانستان پر 1978ء میں قبضہ کے بعد 40لاکھ افغان مہاجرین پاکستان آگئے تھے‘جنہیں پاکستان نے پناہ دی اور انہیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خصوصی کیمپوں میں رکھا۔

مہاجرین کی صحت ،تعلیم اور کھانے پینے کی ضروریات کا خیال رکھا ۔پاکستان کو دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہاجرین کی دیکھ بھال اور میزبانی کا منفرد اعزاز حاصل ہے ۔

Related Posts