اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 106 پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 106 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 106 پوائنٹس کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ ایک سو 6پوائنٹس کی کمی سے ختم ہوگیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھنے کو ملا۔

مارکیٹ106 پوائنٹس کی کمی سے47 ہزار271پر بندہوئی۔ دن بھر مجموعی طورپر 376 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 229کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ127کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب پورے ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس مہنگی دھات کی قیمت 800 روپے اضافے سے 109100 ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد اس کی مارکیٹ میں 93536 روپے میں خریدوفروخت ہوئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 15 ڈالر اضافہ ہوا۔ اس کی عالمی سطح پر 1752 ڈالر میں فروخت ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔ 10 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کم ہو گئی تھی۔

Related Posts