پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کارجحان ،34200کی نفسیاتی حدبحال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1600 پوائنٹس کا اضافہ
ایک ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1600 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ مندی کے بعدکاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوتیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی34100 اور34200کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نیتجے میں سرمایہ کاری مالیت میں31ارب35کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت3.21فیصدکم جبکہ62.27فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،ٹیلی کام، فوڈز،بینکنگ،سیمنٹ،اسٹیل اورکیمیکل سیکٹر سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں سرمایہ کاری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس34434پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس197.56پوائنٹس اضافے سے34281.09پوائنٹس پر بندہوا۔

بدھ کومجموعی طورپر387کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے241کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،121کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں31ارب35کروڑ 33لاکھ39ہزار673روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 67 کھرب51 ارب7 کروڑ31 لاکھ24 ہزار584 روپے ہوگئی۔

بدھ کومجموعی طور پر15کروڑ13 لاکھ67ہزار50شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت50لاکھ35ہزار250شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے اضافے سے5565.00روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت75.00روپے اضافے سے2024.99روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت77.00روپے کمی سے1523.00روپے اوریونی لیورفوڈزکے حصص کی قیمت46.99روپے کمی سے6700.00روپے ہوگئی ۔بدھ کوکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ18لاکھ25ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت2پیسے کمی سے3.98روپے اورورلڈٹیلی کام کی سرگرمیاں1 کروڑ17 لاکھ99 ہزار شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت5پیسے اضافے سے1.12روپے ہوگئی۔

بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس31.75پوائنٹس اضافے سے16039.48پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس248.00پوائنٹس اضافے سے54857.55پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس188.62 پوائنٹس اضافے سے24813.33پوائنٹس پربندہوا ۔

Related Posts