اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کی طرف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر رقم موصول ہونے کے بعد 9 ارب تیس کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرگئے۔
1/2 Today, #SBP has received proceeds of USD 1.16 billion (equivalent of SDR 894 million) after the IMF Executive Board completed the combined seventh and Eight review under the Extended Fund Facility (EFF) for Pakistan.
— SBP (@StateBank_Pak) August 31, 2022
اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت مشترکہ ساتویں اور آٹھویں جائزے کو مکمل کرنے کے بعد قسط موصول ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف سے موصول شدہ رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی، زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوں گے اور کثیر فریقی اور باہمی زرائع سے پلان شدہ دیگر فنڈز کا حصول بھی اب آسان ہوجائے گا۔
وفاقی کابینہ نے پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دے دی، نوٹیفکیشن جاری